محمد نواز انجری کے باعث نیشنل چیمپئنز کپ سے باہر

Calender Icon ہفتہ 15 اگست 2026

پاکستان کے اسپن آل راؤنڈر محمد نواز(Muhammad Nawaz) دائیں ہاتھ کی درمیانی انگلی میں فریکچر کے باعث نیشنل چیمپئنز کپ سے باہر ہوگئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے جمعہ کو ان کی انجری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ نواز کم از کم تین ہفتوں تک کرکٹ سے دور رہیں گے۔

محمد نواز کو 12 اگست کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں اسپارکو پینٹس پاکستان گولڈ اور ال بطال پروڈکشنز پاکستان بلیوز کے درمیان میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے انگلی پر چوٹ لگی تھی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ انجری کے باوجود انہوں نے اپنے 10 اوورز کا کوٹہ مکمل کیا تاہم ان کی ٹیم کو چھ وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

نواز کے 13 اگست کو اسکینز کرائے گئے جن میں فریکچر کی تصدیق ہوئی۔

مزیدپڑھیں:امریکا کا یو ایس ایس ابراہم لنکن کو واپس بلانے کا فیصلہ

وہ دو ہفتے بعد پی سی بی کے اسپورٹس اینڈ ایکسرسائز میڈیسن ڈیپارٹمنٹ کو رپورٹ کریں گے جہاں طبی نگرانی میں ان کی بحالی اور میدان میں واپسی کے مراحل شروع کیے جائیں گے۔