بنگلادیش کی آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ میچ میں پہلی تاریخی فتح

Calender Icon اتوار 16 اگست 2026

بنگلادیش (Bangladesh)نے پہلی مرتبہ آسٹریلیا کو آسٹریلیا میں 9 وکٹ سے شکست دے کر تاریخی کامیابی حاصل کر لی۔

میزبان آسٹریلیا کی جانب سے دیا گیا 57 رنز کا ہدف بنگلا دیش نے 1 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا اور یوں مہمان ٹیم نے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا۔

فاتح ٹیم کی جانب سے شادمان اسلام 25 اور مومن الحق 30 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

قبل ازیں ڈارون ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں آسٹریلوی ٹیم 284 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی جس میں میزبان ٹیم کے کیمرون گرین نے 104 بنائے تھے۔

مزیدپڑھیں:بدین میں پسند کی شادی کا تنازع، 60 سے زائد گھر مسمار، 600 افراد نقل مکانی پر مجبور

بنگلادیش کے مہدی میراز نے 66 رن کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں جبکہ حسن محمود نے 3، تسکین اور تیج الاسلام نے ایک ایک وکٹ لی۔

آسٹریلیا کی ٹیم پہلی اننگز میں 198 جبکہ دوسری اننگز میں 284 رنز بنا سکی۔

بنگلادیش نے پہلی اننگز میں 426 رنز بنائے تھے۔