کوئٹہ سے پشاور کیلئے ٹرین سروس 2 روز معطل رہنے کے بعد بحال کردی گئی۔ یلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے پشاور کے لیے جعفر ایکسپریس (Jafar Express)اتوار کو مقررہ وقت پر روانہ ہوگئی۔
حکام کا کہنا ہے کہ پشاور سے آنے والی جعفر ایکسپریس شیڈول کے مطابق کوئٹہ پہنچے گی۔ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ٹرین سروس ریلوے ٹریک کی مرمت کی وجہ سے 14 اور 15 اگست کو روکی گئی تھی۔
مزیدپڑھیں:پاکستان ریلوے کا سب سے بڑا منصوبہ، ایم ایل ون: کام کب شروع ہوگا؟













اتوار 16 اگست 2026 

