پنجاب حکومت نے جی پی فنڈ پر منافع کی شرح کا اعلان کر دیا

Calender Icon پیر 17 اگست 2026

لاہور: پنجاب حکومت نے جنرل پراویڈنٹ (جی پی) فنڈ پر منافع کی شرح کا اعلان کر دیا۔مالی سال 26-2025 کے لیے سرکاری ملازمین کے جی پی فنڈ پر منافع کی شرح 12.05 فیصد مقرر کر دی۔

گزشتہ مالی سال 25-2024 میں جی پی فنڈ پر منافع کی شرح 12.46 فیصد تھی، جس میں 0.41 فیصد پوائنٹس کمی کی گئی ہے۔

محکمہ خزانہ نے نئی شرح منافع کا باقاعدہ مراسلہ جاری کر دیا، جبکہ خودمختار، نیم خودمختار اداروں اور تمام ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کے سربراہان کو بھی فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق جن ملازمین کے متعلقہ فنڈ رولز کے تحت منافع کی الگ شرح مقرر ہے، ان پر 12.05 فیصد کی نئی شرح لاگو نہیں ہو گی۔

مزید پڑھیں:پی ٹی اے نے واٹس ایپ صارفین کو خبردار کر دیا

واضح رہے کہ جی پی فنڈ سرکاری ملازمین کی بچت کا ایک نظام ہے۔ اس میں ہر ماہ ملازم کی تنخواہ سے ایک مقررہ رقم کاٹی جاتی ہے جو ریٹائرمنٹ، استعفیٰ یا وفات کی صورت میں مع منافع ملازم یا اس کے وارثوں کو واپس دی جاتی ہے۔