اسلام آباد، پشاور اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.4 ریکارڈ

Calender Icon بدھ 19 اگست 2026

پشاور اور گرد و نواح میں زلزلے(Earthquake) کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گردونواح میں گزشتہ شب زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی۔

مزیدپڑھیں:ٹی وی میزبان و اداکار ساحر لودھی کے خلاف خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج، الزام کیا ہے؟

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان میں ہندوکش ریجن تھا، جبکہ زلزلے کا مرکز زیرزمین 187 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے پشاور، اسلام آباد اور اس سے ملحقہ علاقوں میں محسوس کیے گئے۔