یمنی وزیر خارجہ کی حوثی ملیشیا کے خلاف فوجی کارروائی کیلئے عالمی حمایت کی اپیل

Calender Icon پیر 5 اکتوبر 2026

یمنی وزیر خارجہ افراح الزوبہ (Afrah Al-Zouba)نے حوثی ملیشیا کے خلاف فوجی کارروائی کیلئے عالمی حمایت کی اپیل کر دی۔
یمنی وزیر خارجہ افراح الزوبہ نے کہا ہے کہ یمنی عوام کو اپنی ریاست اور سلامتی بحال کرنے کا حق حاصل ہے، حکومتی کارروائی کا مقصد ملک بھر میں ریاستی خودمختاری بحال کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہتھیاروں کو ریاستی کنٹرول میں لانا بھی فوجی مہم کا مقصد ہے، عالمی برادری یمنی عوام اور ریاستی اداروں کی حمایت کرے، کشیدگی میں کمی اور امن کیلئے تمام مواقع ختم ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں:نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سعودی عرب پہنچ گئے، روضہ رسول ﷺ پر حاضری

یمنی وزیر خارجہ نے کہا کہ حوثی ملیشیا طاقت کے ذریعے یمنی عوام پر اپنی مرضی مسلط کر رہی ہے، حوثی ملیشیا کی کارروائیوں سے لاحق خطرات یمنی سرحدوں سے آگے بڑھ چکے ہیں۔