شامی وزیر خارجہ آج 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے

Calender Icon بدھ 19 اگست 2026

شامی وزیر خارجہ اسعد حسن الشیبانی آج دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ رہے ہیں، ان کا یہ دورہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی دعوت پر ہو رہا ہے۔ان کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا سرکاری وفد بھی اسلام آباد آئے گا۔

وزارت خارجہ کے مطابق شامی وزیر خارجہ اسعد حسن الشیبانی 19 اور 20 اگست کو پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے، جس دوران پاکستان اور شام کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تفصیلی بات چیت ہوگی۔

مزید پڑھیں:لندن، مظلوموں کی آواز، نینا خان مشرقی کو لندن میں’’اسٹار پاکستان ایوارڈ‘‘ سے نوازا گیا

دونوں ملک دوطرفہ تعاون مزید بڑھانے کے امکانات کا جائزہ لیں گے جبکہ علاقائی اور عالمی امور پر بھی خیالات کا تبادلہ کیا جائے گا۔وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان دونوں ملکوں کے تعلقات مزید مضبوط بنانے اور باہمی تعاون آگے بڑھانے کی جانب اہم قدم ہے۔