لورا رائٹ نے پاکستان کا قومی ترانہ گا کر شائقین کے دل جیت لیے

Calender Icon جمعرات 20 اگست 2026

انگلش سوپرانو گلوکارہ لورا رائٹ نے ہیڈنگلے میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل قومی ترانہ ’پاک سرزمین شاد باد‘ پیش کرکے پاکستانی شائقین کے دل جیت لیے۔

لورا رائٹ نے بغیر کسی ساز کے اپنی خوبصورت آواز میں پاکستان کا قومی ترانہ گایا، جس پر اسٹیڈیم میں موجود تماشائیوں نے بھرپور داد دی اور ان کی پرفارمنس کو سراہا۔

مزید پڑھیں:FIVBبوائز انڈر17 والی بال ورلڈ چیمپئن شپ، پاکستان کا فاتحانہ آغاز

ہیڈنگلے میں ہونے والا یہ دن انگلینڈ کے لیے بھی خاص رہا، جہاں جو روٹ نے مستقل ٹیسٹ کپتان کی حیثیت سے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا۔