لیڈز ٹیسٹ کے تیسرے دن انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 409 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، اس طرح اسے پاکستان کے خلاف 238 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔
آج 195 رنز کی برتری کے ساتھ انگلینڈ نے تیسرے دن کھیل کا آغاز کیا تھا، انگلش ٹیم نے مجموعی طور پر پہلی اننگز میں 89.5 اوورز بیٹنگ کی۔ انگلینڈ کے ہیری بروک 91، جارڈن کوکس 73، جو روٹ 66 اور لارسن 51 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
اس سے قبل پہلی اننگز میں پاکستان ٹیم 171 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی تھی، عبداللّٰہ شفیق 61، امام الحق 42 اور کپتان سلمان علی آغا 21 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے جبکہ خرم شہزاد نے 14 محمد رضوان نے 12 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔
مزید پڑھیں:منی لانڈرنگ الزام، حزب اللہ کے 10 افراد پر امریکی پابندیاں عائد
پاکستان کی جانب سے علی عثمان نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، وہ انگلینڈ میں 5 وکٹیں لینے والے پہلے بائیں ہاتھ کے اسپنر بنے، ان کے علاوہ خرم شہزاد نے 3 جبکہ محمد عباس اور محمد علی نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔













جمعہ 21 اگست 2026 

