پی آئی اے میں کیبن کریو کی بھرتیاں،آن لائن درخواستوں کی وصولی شروع

Calender Icon ہفتہ 22 اگست 2026

پی آئی اے(PIA) نے نئے جہازوں اور روٹس کے لیے کیبن کریو کی بھرتی کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔
خواہشمند امیدواروں سے آن لائن درخواستیں وصول کی جارہی ہیں۔
ذرائع کے مطابق نئے طیاروں کی خریداری سے قبل فضائی میزبانوں کی بھرتی کا عمل مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، نئے جہازوں اور نئے روٹس کے لیے نوجوان کیبن کریو ممبران تعینات کیے جائیں گے۔

مزیدپڑھیں:بنگلادیش کا مکہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا اِشارہ
ذرائع کے مطابق کیبن کریو کی بھرتیوں کے لیے آن لائن درخواستیں وصول کرنے کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے، جبکہ لاہور اور اسلام آباد دفاتر کے لیے بھرتیاں کی جائیں گی