نورین نیازی ملاقات سے خوش تھیں کچھ چیزیں شیئر نہیں کی جا سکتیں، نورین نیازی اوربانی پی ٹی آئی کی ملاقات سے متعلق من گھڑت خبریں چل رہی ہیں:—
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے واضح کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے بہن نورین نیازی سے ملاقات میں سہیل آفریدی یا قیادت کی خلاف کوئی بات نہیں کی۔
میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد نورین نیازی سے فون پر رابطہ ہوا تھا، نورین نیازی نےملاقات کےاحوال کا ذکرنہیں کیا اور نورین نیازی نے کہا تھا کہ وہ باہربات نہیں کریں گی۔
انہوں نے کہا کہ نورین نیازی اوربانی پی ٹی آئی کی ملاقات سے متعلق من گھڑت خبریں چل رہی ہیں، بانی پی ٹی آئی نے سہیل آفریدی یاقیادت کے خلاف کوئی بات نہیں کی۔
مزید پڑھیں:اسحاق ڈار 6 روزہ سرکاری دورے پر برطانیہ روانہ، اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں متوقع
اڈیالہ جیل میں نورین نیازی کی عمران خان سے ملاقات کرادی گئی۔بیرسٹر گوہر کا کہنا تھاکہ ملاقات سے نورین نیازی خوش تھیں، کچھ چیزیں شیئرنہیں کی جا سکتیں۔خیال رہے کہ 18 اگست کو اڈیالہ جیل میں نورین نیازی کی عمران خان سے ملاقات کرائی گئی تھی۔













اتوار 23 اگست 2026 

