رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہاہے کہ بانی پی ٹی آئی نے اپنی بہن علیمہ خان کے حوالے سے سخت پیغام دیا ہے جس کے بعد وہ گزشتہ تین روز سے منظر عام سے غائب ہیں ۔
صحافیوں سے گفتگومیں انہوں نے کہا بانی نے نورین نیازی سے ملاقات کے دوران علیمہ خان کو اسٹریٹ موومنٹ سے روکنے کی ہدایت کا حوالہ دیا۔
انہوں نے سوال کیا کہ وہ احتجاجی سرگرمیوں میں کیوں حصہ لے رہی ہیں ۔ بانی نے پارٹی کو علیمہ خان کو سیاسی معاملات سے دور رکھنے کی ہدایت کی ۔
شیر افضل مروت نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ بانی پی ٹی آئی عدالتی ریلیف سے متعلق پیش رفت سے لاعلم تھے ۔
مزید پڑھیں:ایرانی کرنسی کی تاریخی گراوٹ، 1 امریکی ڈالر 20 لاکھ تمان سے متجاوز
انہوں نے پوچھا سپریم کورٹ کیوں گئے اور کیا کسی قسم کی ڈیل کی گئی ہے؟ شیر افضل مروت نے کہا بانی پی ٹی آئی نے یہ بھی پوچھا کہ انہیں نوازشریف سے کیوں ملایا جا رہا ہے۔













پیر 24 اگست 2026 

