ایران پر امریکی پابندیاں یکطرفہ، اپنے مفادات کا تحفظ کریں گے: چین

Calender Icon منگل 25 اگست 2026

ایران پر امریکی پابندیوں کے اعلان کے بعد چین نے دو ٹوک کہا ہے کہ وہ اپنے مفادات کا تحفظ کرے گا۔

امریکا نے ایران کو اقتصادی طور پر مفلوج کرنے کے منصوبوں کا اعلان کیا ہے، امریکا نے بعض اداروں، جن میں چین کے ادارے بھی شامل ہیں، پر پابندیاں عائد کی ہیں اور ثانوی پابندیوں کے خطرے کو مزید بڑھا دیا ہے۔

چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان لین جیان نے کہا کہ چین کئی مرتبہ واضح کر چکا ہے کہ وہ غیر قانونی یک طرفہ پابندیوں کی سختی سے مخالفت کرتا ہے، چین اپنے حقوق اور مفادات کے مضبوطی سے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔

مزید پڑھیں:فیلڈ مارشل کا دورہ کامیاب، نتائج جلد سامنے آنا شروع ہو جائیں گے: ایران

چین کا یہ بیان امریکا کی جانب سے ایران پر اقتصادی دباؤ مزید بڑھانے کے اعلان کے بعد سامنے آیا ہے۔