عمران خان کی اڈیالہ جیل میں بہن نورین نیازی کے ساتھ ملاقات کروا دی گئی جس کے بعد وہ واپس فیکٹری ناکہ پر پہنچ گئی ہیں ۔
اڈیالہ جیل میں آج بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقاتوں کا دن تھا جس کیلئے نورین نیاز ی اور بیرسٹر گوہر دیگر رہنماوں کیساتھ اڈیالہ جیل پہنچے لیکن تمام افراد کو وہیں روک لیا گیا تاہم کچھ دیر کے بعد نورین نیازی کو اڈیالہ جیل جانے کی اجازت دیدی گئی۔
جہاں ان کی ملاقات عمران خان سے کانفرنس روم میں ہوئی جو کہ 40 منٹ تک جاری رہی۔ ملاقات ختم ہونے کے بعد نورین نیازی واپس فیکٹری ناکہ پہنچیں لیکن ان کی جانب سے میڈیا نماوئندوں کے کسی سوال کا جواب نہیں دیا گیا۔
دوسری جانب عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے بھی ملاقات کروائی گئی جو کہ کانفرنس روم میں 35 منٹ تک جاری رہی، ملاقات میں بشریٰ بی بی اور عمران خان نے ایک دوسرے کی صحت اور خیریت دریافت کی ۔
مزید پڑھیں:شہباز شریف سے سعودی کاروباری وفد کی ملاقات، سرمایہ کاری کے فروغ پر گفتگو
بشریٰ بی بی کی جیل میں آج اہل خانہ سے بھی ملاقات ہوئی جس کے بعد بشریٰ بی بی کی بھابھی مہرالنساء اور بیٹی قورسم مانیکا اڈیالہ جیل سے روانہ ہو گئیں ۔













منگل 25 اگست 2026 

