اسلام آباد کے پمز اسپتال کی نرسری میں آگ لگنے سے 15 نومولود جاں بحق

Calender Icon بدھ 26 اگست 2026

اسلام آباد کے پمز (PIMS)اسپتال کی نرسری میں آگ لگنے سے 15 نومولود جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ نرسری میں ایئر کنڈیشن کمپریسر پھٹنے سے لگی جس سے نرسری میں موجود 15 نومولود جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ پمز اسپتال کی نرسری میں آگ صبح 6 بج کر 45 منٹ پر لگی۔

مزیدپڑھیں:چین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھنے والے ہائپرسونک ہتھیار تیار کرلیے

پمز اسپتال کے حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کے وقت نرسری میں 16 بچے تھے، آگ لگنے سے 15 بچے جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک کو بچا لیا گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق پمز اسپتال کی نرسری میں آگ پر قابو پانے کے بعد کولنگ کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔