وزیراعظم شہباز شریف(Shehbaz Sharif) نے پمز اسپتال کی نرسری میں آگ لگنے سے نومولود بچوں کی اموات پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم نے آگ لگنے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے حکام کو فوری تحقیقات کی ہدایات دے دی ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ بچوں کے ساتھ ایسی صورتحال ناقابلِ تلافی ہے، واقعے کے محرکات کا تفصیلی جائزہ لیا جائے۔
مزیدپڑھیں:حضور نبی اکرم ﷺ کی آمد انسانیت کیلئے ہدایت کا ذریعہ ہے، گورنر پنجاب
آج صبح اسلام آباد کے پمز اسپتال کی نرسری میں آگ لگنے سے 15 نومولود جاں بحق ہوگئے۔
پمز اسپتال کے حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کے وقت نرسری میں 16 بچے تھے، آگ لگنے سے 15 بچے جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک کو بچا لیا گیا۔













بدھ 26 اگست 2026 

