امام الحق انجری کا شکار، انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ میں مزید شرکت فٹنس سے مشروط

Calender Icon جمعہ 28 اگست 2026

پاکستانی اوپنر امام الحق پنڈلی کی تکلیف کا شکار ہو گئے اور انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میں ان کی شرکت فٹنس سے مشروط ہے۔

اوپننگ بیٹر امام الحق ٹیسٹ میچ کے پہلے روز پنڈلی کے اسٹرین کے شکار ہوئے جبکہ اسکین میں لو گریڈ اسٹرین کی تصدیق بھی کی گئی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ میڈیکل ٹیم امام الحق کی دیکھ بھال کر رہی ہے، ٹیسٹ میچ میں مزید شرکت کا انحصار ان کی ریکوری پر ہے۔

مزید پڑھیں:حکومت کا متنازع ٹیلی کام ترمیمی بل واپس لینے کا فیصلہ، اب مزید کیا ہوگا؟

واضح رہے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ لارڈز میں جاری ہے اور پہلے روز کے کھیل کے اختتام پر انگلینڈ نے 9 وکٹ پر 248 رنز بنالیے ہیں۔