اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 58 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 342 روپے 2 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 17 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 371 روپے 44 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔













جمعہ 28 اگست 2026 

