وزیر دفاع خواجہ محمد آصف(Khawaja Asif) نے اسکائی نیوز کی کوریج پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ صہیونی لابی سرگرم ہے اور پاکستان کو مسلم امہ کو متحد کرنے کی کوششوں کے باعث ایک خطرے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ اب ’عمران خان پروجیکٹ‘ کو دوبارہ زندہ اور شروع کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
Will Sky News oblige the viewers and interview the children of the thousands of Palestinian prisoners from Gaza and the West Bank who are sodomized, tortured and held without trial in Israeli prisons? pic.twitter.com/Y26YRRGfOv
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) August 28, 2026
خواجہ آصف نے ایک الگ پوسٹ میں اسکائی نیوز سے سوال کیا کہ کیا وہ اپنے ناظرین کو غزہ اور مغربی کنارے کے ان ہزاروں فلسطینی قیدیوں کے بچوں کے انٹرویوز بھی دکھائے گا جو اسرائیلی جیلوں میں جنسی تشدد، تشدد اور بغیر مقدمے کے قید کا سامنا کر رہے ہیں؟
مزیدپڑھیں:پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں مصنوعی ذہانت کا مضمون لازمی قرار دینے کا فیصلہ
یہ بیان ایک پوسٹ کے ردعمل میں سامنے آیا جس میں احمد حسن العربی نے اسرائیلی ڈرونز ’ہیروپ‘ اور ’ہیرون‘ کے اسکائی نیوز کو دیے گئے مبینہ انٹرویوز پر طنزیہ انداز میں تنقید کی تھی۔
The Zionist lobby is at work.
Pakistan is perceived as a threat for its efforts to unite the Muslim Ummah.
There is now an attempt to revive and relaunch the “Imran Khan project”. https://t.co/Y3Is0BN5T7— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) August 28, 2026
احمد حسن العربی نے اپنی پوسٹ میں عمران خان کے بیٹوں قاسم اور سلمان کو اسرائیلی ڈرونز ہیروپ اور ہیرون قرار دیتے ہوئے لکھا کہ اسرائیلی ڈرونز ایک بار پھر میدان میں ہیں۔ ان کے مطابق دونوں ڈرونز نے اسکائی نیوز کو انٹرویو دیا، جس کی توثیق اور تشہیر بین گولڈ اسمتھ نے کی، جنہیں انہوں نے ڈرونز کا ’ماموں‘ قرار دیتے ہوئے غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں کا کھلم کھلا حامی قرار دیا۔
خواجہ آصف نے احمد حسن العربی کی پوسٹ کا حوالہ دیتے ہوئے اپنے بیان میں ’صہیونی لابی‘ کی سرگرمیوں اور پاکستان کے خلاف مبینہ سیاسی دباؤ کا ذکر کیا۔













ہفتہ 29 اگست 2026 

