روس کا یوکرین پر بڑا حملہ، 27 افراد ہلاک، 42 زخمی، فضائی دفاعی نظام نے تباہ

Calender Icon ہفتہ 29 اگست 2026

روس نے یوکرین پر حملوں کا سلسلہ تیز کرتے ہوئے دارالحکومت کیف کے نواحی علاقے کو بڑے حملے کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 27 افراد ہلاک اور 42 زخمی ہوگئے۔

یوکرینی حکام کےمطابق زخمیوں میں 4 بچے بھی شامل ہیں،حملوں کے بعد 381 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا،حملے کے مقام پر 300 سے زائد امدادی اہلکار تعینات کیےگئے ہیں،جو متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

مزید پڑھیں:سفارتکاری اور دفاع جدا نہیں، امریکی پابندیوں کیخلاف بھرپور مزاحمت جاری رکھیں گے، ایران

یوکرینی فضائیہ کے مطابق روس نے رات بھر 233 ڈرونز داغے، جن میں سے بیشتر کو فضائی دفاعی نظام نے تباہ کردیا،حملوں کے نتیجے میں مختلف مقامات پر عمارتوں اور بنیادی ڈھانچے کو بھی نقصان پہنچا ہے۔