آسٹریلوی سائنسدانوں نے قدرتی آفات میں پھنسے افراد کی مدد کیلئے خاص کاکروچ تیار کرلیے

Calender Icon ہفتہ 29 اگست 2026

آسٹریلوی سائنس دانوں نے قدرتی آفات میں پھنسے افراد تک ادویات پہنچانے کے لیے کائیبورگ (cyborg) کاکروچ تیار کرلیے۔

محققین کے مطابق خصوصی کیمروں اور انجیکشن آلات سے لیس ان کاکروچز کو paraborgsکا نام دیا گیا ہے، کاکروچز کے اعصابی نظام میں الیکٹروڈز نصب کرکے دور سے کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔

محققین نے بتایا کہ یہ کاکروچ تنگ اور دشوار راستوں سے گزر کر متاثرہ افراد تک پہنچ سکتے ہیں۔اس حوالے سے تجربات میں دوا پہنچانے کی کامیابی کی شرح 72 فیصد جب کہ قریبی فاصلے سے 95 فیصد رہی۔

مزید پڑھیں:جعلی لائسنس الزامات: 50 پائلٹس کے لائسنس منسوخ، 33 کے معطل

سائنس دانوں کا کہنا تھا کہ مستقبل میں انہیں زلزلوں، عمارتیں گرنے، سانپ کے کاٹنے اور دیگر ہنگامی حالات میں جانیں بچانے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔