بلاول کی شادی سے متعلق خبروں کی حقیقت سامنے آگئی

Calender Icon اتوار 30 اگست 2026

 چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری(Bilawal Bhutto Zardari) کی شادی سے متعلق خبروں کی حقیقت سامنے آگئی۔

مختلف ویب سائٹس اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر خبریں گردش کر رہی ہیں کہ بلاول بھٹو زرداری کی شادی طے ہوگئی، لڑکی کا تعلق آسٹریا کے قریب ایک یورپی ملک سے ہے۔

خبروں کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری اس وقت اسی یورپی ملک کے دورے پر ہیں جس کا مقصد شادی کی تیاریوں کا جائزہ لینا بھی ہے۔

تاہم، اب میئر کراچی نے ان خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دے دیا۔ مترضیٰ وہاب نے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی کی منگنی یا شادی سے متعلق خبریں غلط اور بے بنیاد ہیں۔

مزیدپڑھیں:اب ایک فون کال پر سرکاری مکینک بھی ملے گا، لیکن کیسے؟

واضح رہے کہ 2023 میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران بلاول بھٹو زرداری شادی سے متعلق سوال پر غصے میں آگئے تھے۔

صحافی نے سوال کیا کہ شادی کب کر رہے ہیں؟ اس پر چیئرمین پیپلز پارٹی نے جواب دیا کہ شادی میں نے کرنی ہے یا آپ نے؟ آپ کو کیا پریشانی ہے؟ آپ کی نظر میں کوئی لڑکی ہے جو آپ شادی کا پوچھ رہے ہیں؟