پمزواقعہ کے ذمہ داروں کی معطلی،نئی انتظامیہ نےچارج سنبھال لیا

Calender Icon اتوار 30 اگست 2026

سانحہ پمز (Pims)کے ذمہ داروں کی معطلی کے بعد نئی انتظامیہ کو چارج سنبھالنے کی ہدایت کردی گئی جس کے بعدپمز ہسپتال کے چلڈرن وارڈ میں صورتحال معمول پر آگئی۔

پمز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر رانا عمران سکندر 4ماہ کیلئے معطل کئے گئے ہیں جس کا نوٹی فکیشن  بھی جاری کردیاگیاہے،انکی جگہ این آئی ایچ کے ڈاکٹر محمد سلمان 3 سال کیلئے پمز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر تعینات ہوگئے ہیں۔

وزارت صحت نے پمز کے 7 افسران کی معطلی اور نئی تقرریوں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں، نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر سلمان کو این آئی ایچ کے سی ای او کا اضاافی چارج بھی تفویض کردیاگیاہے،ڈاکٹر الطاف حسین کو جوائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر نان میڈیکل کا اضافی چارج تفویض کیاگیاہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر نزہت یاسمین کو جوائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر چلڈرن اسپتال کا اضافی چارج تفویض دیاگیاہے،ڈاکٹر شمائلہ کو پروفیسر و ہیڈ آف گائنی کا کرنٹ چارج تفویض کیاگیاہے،پمز کی چار ج نرس نسرین اور لیڈی سیکیورٹی سٹاف ماریہ کو ایڈمن پول بھیجنے کاحکم دیاگیاہے۔

مزیدپڑھیں:آج سے 5 ستمبر تک بارشیں; محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

نوٹیفکیشن کے مطابق جوائنٹ ای ڈی نان میڈیکل چودھری وارث علی رضا اور اے ڈی سیکیورٹی محمد عثمان بھی 4 ماہ کیلئے معطل کئے گئے ہیں،سینئر رجسٹرار گائنی ڈاکٹر نغم نواز اور ایسوسی ایٹ پروفیسر پیڈ یا ٹرکس ڈاکٹر سعدیہ ریاض 4ماہ کیلئے معطل کئے گئے ہیں۔