لارڈز ٹیسٹ میں انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں 208 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی،قومی ٹیم کو جیت کے لیے 389 رنز کا ہدف مل گیا۔
انگلینڈ کی جانب سےڈین لورینس 54 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورررہے،پاکستان کی جانب سےفاسٹ بولر محمد عباس نے شاندار بولنگ کامظاہرہ کرتےہوئےدوسری اننگز میں 5 وکٹیں حاصل کیں،خرم شہزاد اورمحمد علی نے 2،2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
واضح رہےانگلینڈ نے ٹیسٹ کے تیسرے روز کھیل کا آغاز 3 کھلاڑیوں کے نقصان پر 81 رنز سے کیا تھا۔اس سے قبل انگلینڈ نےپہلی اننگز میں 290 رنز بنائے تھے۔
مزید پڑھیں:عامرخان، سدھارتھ ملہوترا، ٹائیگر شروف’’ریس ری بوٹ‘‘میں ایک ساتھ جلوہ گر ہونگے
،جس کے جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم 37.2 اوورز میں 110 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی،یوں انگلینڈ کو پہلی اننگز میں 180 رنز کی برتری حاصل ہوئی تھی۔













اتوار 30 اگست 2026 

