عامرخان، سدھارتھ ملہوترا، ٹائیگر شروف’’ریس ری بوٹ‘‘میں ایک ساتھ جلوہ گر ہونگے

Calender Icon اتوار 30 اگست 2026

بالی ووڈ کے معروف اداکارعامرخان،سدھارتھ ملہوترا اور ٹائیگر شروف ایکشن سے بھرپور فلم ریس ری بوٹ میں ایک ساتھ جلوہ گر ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کےمطابق عامر خان کو ’ریس‘ کےری بوٹ کے لیےکاسٹ کرنے پرکام جاری ہے،جبکہ سدھارتھ ملہوترا کا نام کافی عرصے سے اس فلم سے جوڑا جارہا ہے۔

اور اب ٹائیگر شروف کی بھی حال ہی میں فلم کی کاسٹ کا حصہ بننے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں،جس کے بعد تینوں اداکاروں کی ایکشن سے بھرپور فلم میں ایک ساتھ آمد کی توقع کی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں:ملک میں خام تیل کی پیداوار میں کمی جبکہ گیس کی پیداوار میں اضافہ

’ریس‘ فرنچائز کی پہلی دو فلموں میں سیف علی خان نے مرکزی کردار ادا کیا تھا، جبکہ تیسری فلم میں سلمان خان مرکزی کردار میں نظر آئے تھے۔