کراچی میں فرانس کا قونصل خانہ مستقل بند، پرچم اتاردئیے گئے

Calender Icon اتوار 30 اگست 2026

فرانسیسی قونصل خانے کی جانب سے قونصل خانے کو مستقل بند کرنے کا باقاعدہ طور پر اعلان کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے فرانسیسی قونصل خانے نے کراچی کیلئے ’’الوداع کراچی‘‘ کا پیغام بھی دیا جبکہ قونصل خانے سے فرانس اور یورپی یونین کے پرچم اتار دیے گئے ہیں۔

مزید براں فرانسیسی قونصل خانے کی جانب سے دوستوں اور شراکت داروں کا شکریہ ادا کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:محمد عباس لارڈز پر 5 وکٹ لینے والے ساتویں پاکستانی بولر بن گئے

گزشتہ ماہ کراچی میں تعینات فرانس کے قونصل جنرل الیگژز نے فرانس کے قومی دن کے پرمنعقدہ تقریب سے خطاب میں کہا تھا کہ فرانسیسی حکومت نے بجٹ کی وجوہات کی بنا پر کراچی میں قونصل جنرل کے دفتر کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔