انگلینڈ کے خلاف لارڈز ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عباس نے 22 اوورز میں 3 میڈن اوور کیے اور 57 رنز کے بدلے 5 وکٹ کی پرفارمنس پیش کی۔
سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے 36 سال کے محمد عباس کے کیرئیر کا یہ 32واں ٹیسٹ ہے، جبکہ ان کے کیریئر میں 57 اننگز میں 8واں موقع ہے، جب انہوں نے پانچ یا اس سے زائد وکٹ کی پرفارمنس پیش کی ہو۔
اپریل 2017 میں کنگسٹن جمیکا میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے محمد عباس ٹیسٹ کرکٹ میں 22.25 کی اوسط سے 1121.3 اوورز میں اب تک 128کھلاڑیوں کو آؤٹ کر چکے ہیں۔
محمد عباس کی لارڈز کرکٹ گراؤنڈ پر یہ پہلی پانچ وکٹ کی بولنگ پرفارمنس ہے، جبکہ لارڈز کے تاریخی میدان پر وہ پاکستان کے ساتویں بولر ہیں جنہوں نے اننگز میں پانچ وکٹ کی پرفارمنس پیش کی ہے۔
ان سے قبل جون 1954 میں خان محمد مرحوم پاکستان کے وہ پہلے بولر تھے جنہوں نے لارڈز میں پاکستان کے لیے 61 رنز دے کر 5 وکٹیں لی تھی۔
مزید پڑھیں:پاکستان پنجابی، سندھی، بلوچ، سرائیکی اور پشتون سب کا مشترکہ ملک ہے: محمود اچکزئی
لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں دی گئی پرفارمنسز کی اس فہرست کے دیگر بولرز میں 1982 میں مدثر نذر کی 32 رنز دے کر 6 وکٹیں، وقار یونس کی 1992 میں 91 رنز کے عوض 5 وکٹیں، مشتاق احمد کی 1996 میں 57 رنز دے کر 5 وکٹیں، محمد عامر کی 2010 میں 84 رنز دے کر 6 وکٹیں جبکہ یاسر شاہ کی 2016 میں 72 رنز دے کر 6 وکٹیں کی بولنگ پرفارمنس شامل ہیں۔













اتوار 30 اگست 2026 

