خطے میں عدم استحکام اور بےامنی کسی کے مفاد میں نہیں: مسعود پزشکیان

Calender Icon پیر 31 اگست 2026

ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کرغزستان روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایران جنگ کا خواہاں نہیں لیکن جارحیت کے سامنے کبھی خاموش نہیں رہے گا۔ ایران کسی بھی جارح کو فیصلہ کُن جواب دے گا۔

مسعود پزشکیان کا کہنا تھا خطے میں عدم استحکام اور بےامنی کسی کے مفاد میں نہیں، خطے میں عدم استحکام اور بےامنی سے سب کے لیے مشکلات پیدا ہوں گی، خطے کی سلامتی، معاشی ترقی یقینی بنانے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا۔

مزید پڑھیں:40 ملین پاکستانیوں کے اکاؤنٹ کرپٹو میں ہیں، بلال بن ثاقب کا انکشاف

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی بیانیہ مسلط کرنے کی کوشش کے مقابلے میں ایس سی او اجلاس اہمیت کا حامل ہے، سائیڈلائن ملاقاتیں علاقائی سلامتی، معاشی، سیاسی معاملات آگے بڑھانے میں مددگار ہوسکتی ہیں، ان ملاقاتوں سے تمام ممالک کے لیے سازگار نتائج سامنے آ سکتے ہیں۔