بالی وڈ کی اسٹار جوڑی دیپیکا پڈوکون (Deepika Padukone)اور رنویر سنگھ نے مداحوں کو اپنی دوسری بیٹی کا نام بتادیا۔
دیپیکا اور رنویر کے گھر دوسری بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جسے جوڑے کی جانب سے میڈیا کی نظروں سے دور رکھا گیا تھا۔
تاہم اب مذہبی تہوار کے موقع پر جوڑے نے اپنی دوسری بیٹی کا نام انسٹاگرام کے ذریعے مداحوں کو بتایا۔
اسٹار جوڑی کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی دوسری بیٹی کا نام ’دیوی پڈوکون سنگھ‘ رکھا ہے۔
View this post on Instagram
اداکارہ نے اپنی فیملی کی تصویر بھی شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پوری فیملی نے گولڈن رنگ کے لباس زیب تن کیے ہوئے ہیں جب کہ اداکارہ نے اپنی نومولود بیٹی کو اٹھا رکھا ہے۔
مزید پڑھیں:ایکواڈور: دھڑ جڑے بھائی اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز 27 سال کی عمر میں انتقال کرگئے
اداکارہ کی اس پوسٹ کے بعد بالی وڈ انڈسٹری کی نامور شخصیات اور مداحوں کی جانب سے جوڑے کو مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔
واضح رہے اداکارہ کی بڑی بیٹی کا نام دعا پڈوکون سنگھ ہے اور دونوں اداکار نے 2018 میں شادی کی تھی۔













بدھ 21 اکتوبر 2026 

