اسلام آباد: پاکستان میں ٹیلنٹ اور جدید ٹیکنالوجی پر کام کرنے والے جوانوں کی کوئی کمی نہیں، تاہم بعض اوقات ٹیکنالوجی کے برعکس نتائج بھی سامنے آ جاتے ہیں۔ ایسا ہی ایک دلچسپ اور غیر متوقع واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک نیوز رپورٹر بغیر ڈرائیور کے چلنے والی (سیلف ڈرائیونگ) کار کی جدید ٹیکنالوجی اور کارکردگی کا عملی مظاہرہ دکھا رہا تھا۔
تفصیلات کے مطابق رپورٹر کیمرے کے سامنے بغیر ڈرائیور کے کار کے چلنے اور اس میں موجود سینسرز کی صلاحیتوں کی تعریفیں کر ہی رہا تھا کہ اچانک سسٹم میں خرابی یا نامعلوم تکنیکی وجہ سے گاڑی بے قابو ہو گئی۔ کار نے
’’یقینی طور پر پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں‘‘، رپورٹر یہ بتاتے ہوئے بغیر ڈرائیور کے گاڑی چلانے کا تجربہ دکھا رہے تھے جو ناکام ہو گیا، گاڑی پولیس کی وین سے جا ٹکرائی، ڈز کی آواز آئی، رپورٹر نے ہینڈ بریک کھینچنے کی کوشش بھی کی۔۔!!
pic.twitter.com/iGHHdY2TCS— Khurram Iqbal (@khurram143) August 31, 2026
سامنے کھڑی پولیس وین کو جا ٹکرايا، جس سے موقع پر موجود رپورٹر اور تکنیکی ٹیم ششدر رہ گئی۔
اگرچہ حادثے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور گاڑیوں کو معمولی نقصان پہنچا، لیکن یہ واقعہ کیمرے میں محفوظ ہو گیا۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی ہے، جہاں صارفین کی جانب سے ٹیکنالوجی کے اس ‘انمول تجربے’ اور رپورٹر کی صورتحال پر دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ بغیر ڈرائیور والی گاڑیوں کے کامیاب استعمال کے لیے مزید جدید سینسرز اور سخت ٹیسٹنگ کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ ایسے تکنیکی نقائص اور حادثات سے بچا جا سکے۔













منگل 1 ستمبر 2026 

