’’ماساتو کانڈا ‘‘ دوسری مدت کیلئے بھی ایشیائی ترقیاتی بینک کےصدر منتخب

Calender Icon منگل 1 ستمبر 2026

بورڈ آف گورنرز کی متفقہ حمایت سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر ماساتو کانڈا دوسری مدت کیلئے بھی منتخب ہوگئے، نئی پانچ سالہ مدت 24 نومبر 2026 سے شروع ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وہ نومبر 2024 میں اے ڈی بی کے 11ویں صدر منتخب ہوئے اور فروری 2025میں عہدہ سنبھالا تھا۔ ماساتو کانڈا کا کہنا ہے کہ ایشیا اور بحرالکاہل کو نئے معاشی اور عالمی چیلنجز کا سامنا ہے، اے ڈی بی کو خطے میں استحکام کا مضبوط سہارا بننا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ اے ڈی بی رکن ممالک کی ضروریات کے مطابق بڑے پیمانے پر اقدامات کرے گا، ادارے کا مقصد اگلی نسل کیلئے بہتر مستقبل بنانا ہے۔