’پیپلزپارٹی کی سیاسی حیثیت ختم ہو گئی، بقا کیلیے صوبوں کا معاملہ سندھ اسمبلی میں اٹھایا‘

Calender Icon جمعہ 4 ستمبر 2026

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما خواجہ آصف(Khawaja asif) نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی سیاسی حیثیت ختم ہو گئی جو اپنی بقا کے لیے صوبوں کا معاملہ سندھ اسمبلی میں اٹھایا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ آصف زرداری قابل احترام ہیں لیکن وہ اور موجودہ قیادت پیپلزپارٹی کو اپنا مقام واپس دلانے میں مکمل ناکام رہے ہیں۔

پروگرام خبر میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ موجودہ نظام مفلوج ہو گیا، مربوط بلدیاتی نظام یا انتظامی یونٹس کے بغیر ملکی نظام نہیں چل سکتا اگر جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں تویہ نچلی سطح پر بھی نظر آنا چاہیے۔

مزیدپڑھیں:عالمی منڈی میں سونے کی قیمتیں مستحکم، رواں ہفتے معمولی اضافے کا امکان

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے پچھلے 3،2سال سے جو رویہ رکھا ہوا ہے اس میں تھوڑی ترمیم کرنا پڑے گی، سوشل میڈیا پر بیٹھ کر جو زبان استعمال کی جاتی ہے وہ سب کو پتہ ہے ٹیکنالوجی اتنی ایڈوائس ہوچکی ہے کہ کوئی بھی چیز چھپائی نہیں جاسکتی، برطانیہ میں بیٹھ کر بات کرنے کے بجائے آپ آکر اپنےوالد سے کیوں نہیں ملتے، بانی پی ٹی آئی کے بچوں کو ملاقات سے کسی نے نہیں روکا۔

خواجہ آصف نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی نے کسی نیشنل ایشوپر اس سسٹم میں رہ کر کسی جگہ بھی بات نہیں کی، پی ٹی آئی والے آتے ہیں وہ صرف بانی کی بات کرتے ہیں ،اس طرح نہیں ہوتا۔