کوئٹہ: صوبائی دارالحکومت میں20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 70 روپے بڑھنے کے بعد 2 ہزار 850 روپے سے بڑھ کر 2 ہزار 920 روپے تک پہنچ گئی ہے، جس کے باعث شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں آٹے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور چند روز کے دوران آٹا مزید مہنگا ہوگیا ہے۔
20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 70 روپے کا تازہ اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد صارفین کو روزمرہ استعمال کی اس بنیادی اشیائے خورونوش کی خریداری کے لیے پہلے سے زیادہ رقم خرچ کرنا پڑ رہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گندم کی قیمت میں اضافے اور مارکیٹ میں گندم کی دستیابی کے مسائل کے باعث آٹے کی قیمت میں اضافے کا رجحان برقرار ہے۔
فلورملزمالکان کے مطابق انہیں گندم کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ دستیاب گندم کی قیمت بھی بڑھ گئی ہے ان عوامل کے باعث آٹے کی پیداواری لاگت میں اضافہ ہورہا ہے، جس کا براہ راست اثر صارفین پر پڑ رہا ہے۔
فلورملزمالکان نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر مارکیٹ میں گندم کی دستیابی بہتر نہ ہوئی اور اس کی قیمت میں کمی نہ آئی تو آنے والے دنوں میں آٹے کی قیمت میں مزید اضافہ بھی ہوسکتا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے موجودہ دور میں آٹا پہلے ہی عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوتا جارہا ہے، جبکہ قیمتوں میں بار بار اضافے سے گھریلو بجٹ بری طرح متاثر ہورہا ہے۔ متعلقہ حکام کی طرف سے آٹے اور گندم کی قیمتوں میں اضافے کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔
مزید پڑھیں:نئے صوبے لازم، سب کو ماننا ہوگا، نظام ری سیٹ کرنا ضروری ہے: محسن نقوی
مارکیٹ میں گندم کی مناسب فراہمی یقینی بنائی جائے اور آٹے کی قیمتوں میں استحکام لانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔













ہفتہ 5 ستمبر 2026 

