سوات کی وادی کالام میں بلند ترین چوٹی فلک سر پر 54 روز سے جاری ایک مشکل ریسکیو آپریشن بالآخر کامیاب ہوگیا۔ کوہ پیما سید علی شاہ میاں کی میت پانچ ہزار دو سو میٹر کی بلندی سے ریکور کرلی گئی ہے۔
سید علی شاہ میاں 11 جولائی کو فلک سر کی چوٹی سر کرنے کے بعد واپسی پر پہاڑ پر حادثے کا شکار ہوکر جاں بحق ہوئے تھے، جبکہ کئی روز کی تلاش کے بعد ان کی میت پانچ ہزار دو سو میٹر کی بلندی پر دریافت ہوئی۔
ریسکیو ٹیم نے سخت موسمی حالات کے باوجود آپریشن کرتے ہوئے میت کو بیس کیمپ تک پہنچا دیا ہے۔
مزید پڑھیں:ایکسپورٹرز اور ایس ایم ایز کیلئے بڑا ریلیف، سپر ٹیکس مکمل ختم
خراب موسم کے باعث ہیلی کاپٹر کے ذریعے میت منتقل کرنا ممکن نہیں، جس کے بعد ریسکیو ٹیم پیدل ہی میت کو کالام منتقل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔













ہفتہ 5 ستمبر 2026 

