سلمان خان بھتیجے ارہان خان کی پہلی فلم میں خصوصی کردار ادا کریں گے

Calender Icon ہفتہ 5 ستمبر 2026

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان اپنے بھتیجے ارہان خان کی فلمی دنیا میں انٹری پر ان کی حوصلہ افزائی کے لیے

خصوصی کردار ادا کریں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ارباز خان اور ملائکہ اروڑا کے بیٹے ارہان خان بطور ہدایت کار اپنی پہلی فلم بنا رہے ہیں، جس میں سلمان خان مختصر مگر اہم کردار میں نظر آئیں گے۔

رپورٹ کےمطابق فلم کی کہانی اوردیگر تفصیلات فی الحال خفیہ رکھی گئی ہیں،تاہم سلمان خان نے بھتیجےکی پہلی فلم میں ساتھ دینےکا فیصلہ کیا ہے،خصوصی کردار کی عکس بندی کے لیے سلمان خان تقریباً 10 دن مختص کرسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:سانحہ پمز، ڈاکٹرز کیلئے فائر سیفٹی تربیت لازمی قرار دینے کا منصوبہ

فلم کے پروڈیوسر اشون وردے ہیں، جو ’کبیر سنگھ‘، ’او ایم جی 2‘، ’کھیل کھیل میں‘ اور ’دی ڈپلومیٹ‘ سمیت کئی فلمیں پروڈیوس کر چکے ہیں۔