روس یوکرین جنگ بندی کی کوششیں، امریکی خصوصی ایلچی ماسکو پہنچ گئے

Calender Icon ہفتہ 5 ستمبر 2026

ماسکو: امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر روس یوکرین جنگ بندی کی کوششوں کے سلسلے میں ماسکو پہنچ گئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے آج ملاقات کریں گے۔

روسی ایجنسی کے مطابق صدر ولادیمیر پیوٹن نے کیف پر 3 روز تک حملے نہ کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔

مزید پڑھیں:نو تعینات نیشنل کوآرڈینیٹر نیکٹا میجر جنرل فیصل نصیر کون ہیں؟

مقامی میڈیا حکاما کا کہنا ہے کہ پیوٹن اور امریکی نمائندوں کے مذاکرات کے بعد میڈیا کو بریفنگ دی جائے گی۔