پاکستان نے جموں و کشمیر سے متعلق بھارت کے بے بنیاد دعوے مسترد کرتے ہوئے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی تکمیل کا وعدہ پورا کرے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں پر عملدرآمد ضروری ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر نے واضح کیا کہ بھارت کے نام نہاد نقشوں اور خودمختاری کے دعوؤں کا کشمیر کی حیثیت پر کوئی اثر نہیں پڑیگا۔
پاکستان نے عالمی برادری سے بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے یکطرفہ اقدامات اور غیر قانونی قبضہ کشمیر کی متنازع حیثیت تبدیل نہیں کر سکتے۔
مقبوضہ جموں و کشمیر تنازع سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر حل طلب تنازعات میں شامل ہے،حتمی فیصلہ کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق ہونا ہے۔
مزید پڑھیں:نادرا دفتر میں اب لائن اور باری کا انتظار ختم، نئی سہولت متعارف
کشمیری عوام کی خواہشات کا اظہار آزادانہ و غیر جانب دارانہ استصواب رائے سے ہوگا،اقوام متحدہ کے نقشوں میں جموں و کشمیر کو متنازع خطہ ظاہر کیا گیا ہے۔













پیر 7 ستمبر 2026 

