آسٹریلیا نے جنوبی افریقا کے خلاف تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔
مڈل آرڈر بیٹر مارنس لبوشین گزشتہ چند ماہ سے ناقص کارکردگی کے باوجود اسکواڈ میں جگہ برقرار رکھنے میں کامیاب رہے ہیں۔ لبوشین گزشتہ کچھ عرصے سے شدید تنقید کی زد میں ہیں۔
جولائی 2023 کے بعد سے وہ 43 ٹیسٹ اننگزمیں صرف 24.69 کی اوسط سے رنز بنا سکے ہیں اور اس دوران انہوں نے ایک بھی سنچری اسکور نہیں کی۔
بنگلادیش کے خلاف حالیہ تین اننگز میں بھی ان کا اسکور ایک، 31 اور چار رہا۔،نوجوان آل راؤنڈر کوپر کونولی بھی اسکواڈ میں شامل ہیں
مزید پڑھیں:پاکستان میں ہیپاٹائٹس سی وبائی صورت اختیار کرگیا، ملکگیر اسکریننگ کا فیصلہ
جبکہ مائیکل نیسر اور میتھیو کوہنیمن کی واپسی ہوئی ہے،میٹ رینشا کو بھی برقرار رکھا گیا ہے اور ان کے ٹریوس ہیڈ کے ساتھ اوپننگ کرنے کا امکان ہے۔













پیر 7 ستمبر 2026 

