بالی وڈ اداکارہ بپاشا باسو چھ سال بعد اداکاری کی دنیا میں واپسی کے لیے تیار ہیں۔
اداکارہ ہدایت کار ہنسل مہتاکی آنےوالی کرائم تھرلرسیریز ’بارابنکی‘ میں مرکزی کردار ادا کریں گی،بھارتی میڈیا کےمطابق بپاشا باسو نے ممبئی میں سیریزکی شوٹنگ بھی شروع کردی ہے،جوچھ برس بعد انکا پہلا بڑا اسکرین پروجیکٹ ہوگا۔
سیریز’بارابنکی‘ ریٹائرڈ آئی پی ایس افسر آلوک لال کی کتاب ’دی بارابنکی نارکوز، بسٹنگ انڈیاز موسٹ نوٹوریئس ڈرگ کارٹل‘ پر مبنی ہے۔
مزید پڑھیں:حماد اظہر کی بازیابی کےلیے والدہ نے عدالت سے رجوع کرلیا
سیریز کی کہانی اترپردیش میں افیون کے ایک طاقتور منشیات فروش گروہ کے خلاف کیے گئے حقیقی آپریشن کے گرد گھومتی ہے،جس کا مقصد منشیات کے بڑے نیٹ ورک کا خاتمہ تھا۔













پیر 7 ستمبر 2026 

