ایشین گیمز: مینز اور ویمنز کرکٹ مقابلوں کا شیڈول جاری

Calender Icon پیر 7 ستمبر 2026

ایشین کرکٹ کونسل نے ایشین گیمز میں مینز اور ویمنز کرکٹ مقابلوں کا شیڈول جاری کر دیا۔ ایشین گیمز میں کرکٹ مقابلے 17 ستمبر سے 3 اکتوبر تک ہوں گے۔

ایشین گیمز میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم پہلا میچ 17 ستمبر کو تھائی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔ پاکستانی دستے کے ارکان کی تعداد کا حتمی فیصلہ کل ہوگا، ذرائع

20 ستمبر کو ایونٹ کے سیمی فائنل میچز کھیلے جائیں گے۔ویمنز فائنل اور تیسری پوزیشن کے میچز 22 ستمبر کو ہوں گے۔

مینز کرکٹ کا کوالیفائنگ راؤنڈ 24 سے 26 ستمبر تک کھیلا جائے گا۔پاکستان، بھارت، بنگلادیش اور سری لنکا سیڈڈ ٹیموں میں شامل ہیں اور ڈائریکٹ کوارٹر فائنل کھیلیں گے۔

مزیدی پڑھیں:پاکستان اورعالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی

پاکستان مینز ٹیم 28 ستمبر کو گروپ بی کی دوسری پوزیشن والی ٹیم کا سامنا کرے گی۔یکم اکتوبر کو دونوں سیمی فائنلز کھیلے جائیں گے جبکہ مینز کرکٹ کا فائنل 3 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔