سنگاپور: وزیراعظم لارنس وونگ نے وزارتی تنخواہوں میں نمایاں اضافے کی آزاد کمیٹی کی سفارشات منظور کرنے کا اعلان کردیا۔ نئی تجویز کے تحت جونیئر وزیر کی سالانہ تنخواہ بتدریج ’18 لاکھ سنگاپور ڈالر‘ جبکہ وزیراعظم کی تنخواہ ’ لاکھ سنگاپور ڈالر‘ تک پہنچ جائے گی۔
لارنس وونگ کے مطابق وزرا کی تنخواہوں میں فوری طور پر 18 لاکھ ڈالر تک اضافے کے بجائے ابتدا میں زیادہ سے زیادہ 9 فیصد یکمشت اضافہ کیا جائے گا، جس کے بعد جونیئر وزیر کی تنخواہ تقریباً 12 لاکھ سنگاپور ڈالر ہوگی۔ مستقبل میں تنخواہوں میں تبدیلی کارکردگی اور ذمہ داریوں کی بنیاد پر کی جائے گی۔
وزیراعظم نے اعلان کیا کہ وہ آئندہ پانچ برس تک اپنی تنخواہ میں ہونے والے اضافے کی مکمل رقم، تقریباً 14 لاکھ سنگاپور ڈالر، فلاحی اداروں کو عطیہ کریں گے۔
سنگاپور میں وزارتی تنخواہیں پہلے ہی دنیا میں سب سے زیادہ ہیں۔ حکومت کا مؤقف ہے کہ بلند معاوضوں کا مقصد باصلاحیت افراد کو سیاست میں لانا، اچھی حکمرانی یقینی بنانا اور بدعنوانی کی حوصلہ شکنی کرنا ہے۔ تاہم عوام میں وزرا کی بھاری تنخواہیں حساس معاملہ ہیں، کیونکہ 2025 میں سنگاپور کی اوسط ماہانہ آمدن 5,775 سنگاپور ڈالر تھی۔
مزید پڑھیں:ایپل کی نئی ایپ، ایک ہی فون نمبر کا بیک وقت 2 آئی فونز میں استعمال ممکن بنا دیا
سنگاپور میں آخری مرتبہ 2012 میں وزارتی تنخواہوں میں بڑی تبدیلی کی گئی تھی، جب عوامی دباؤ کے باعث وزرا کی تنخواہوں میں 36 فیصد کمی کی گئی تھی۔













منگل 8 ستمبر 2026 

