آسٹریلیا میں طبی تاریخ کا ایک انوکھا واقعہ پیش آیا ہے جہاں دل کی سرجری کرانے والے ایک شخص کو آخری اسٹیج کے جِلد کے کینسر سے مکمل صحتیابی مل گئی۔
رپورٹ کے مطابق 60 سالہ شخص جلد کے خطرناک ترین کینسر میں مبتلا تھا۔ کینسر اس کے جگر اور ران کی ہڈی سمیت جسم کے کئی حصوں تک پھیل چکا تھا اور وہ باقاعدہ علاج کرا رہا تھا۔
اسی دوران اسے ایک غیر متعلقہ طبی مسئلے کے باعث دل کی سرجری کرانی پڑی۔ سرجری کے چند ماہ بعد ہونے والے معائنے میں ڈاکٹروں نے دیکھا کہ اس کے جسم میں موجود کینسر کے تمام ٹیومرز حیرت انگیز طور پر غائب ہوچکے تھے۔
مریض نے بتایا کہ کینسر کے مکمل خاتمے کی خبر سن کر وہ حیران اور انتہائی خوش ہوا، جبکہ جذبات پر قابو رکھنا بھی مشکل ہوگیا۔
اس کیس میں ایک اور حیران کن واقعہ دو سال بعد پیش آیا، مذکورہ شخص کو شہد کی مکھی کے ڈنک سے جان لیوا الرجی ہوگئی۔ دلچسپ بات یہ تھی کہ اس سے قبل اسے مکھیوں کے درجنوں ڈنک لگ چکے تھے، لیکن کبھی الرجی نہیں ہوئی تھی۔
مزید پڑھیں:’’پنشن ادائیگی کا ڈیجیٹل نظام نافذ‘‘، وزارت خزانہ نے نئے قواعد جاری کردیئے
ماہرین کا خیال ہے کہ اچانک پیدا ہونے والی الرجی شاید اس کے مدافعتی نظام میں کسی اہم تبدیلی کی علامت ہو، جو کینسر کے غائب ہونے میں بھی کردار ادا کر سکتی ہے۔ تاہم، یہ صرف ایک کیس ہے اور اس تعلق کی تصدیق کے لیے مزید تحقیق ضروری ہے۔













بدھ 9 ستمبر 2026 

