ایپل نے اپنے ’’سرپرائز اینڈ شائن‘‘ ایونٹ میں نئے آئی فون 18 پرو اور پرو میکس متعارف کروا دیئے ہیں، اس مرتبہ قیمتیں گزشتہ سال سے کچھ زیاد ہ رکھی گئی ہیں تاہم بیٹری پرفارمنس میں واضح تبدیلی لائی گئی ہے ۔
آئی فون 18 پرو کی ابتدائی قیمت 1,199 ڈالر ہے جبکہ پرو میکس 1,299 ڈالر سے شروع ہوتا ہے (دونوں 256 جی بی بیس اسٹوریج کے ساتھ ہیں)، یہ پچھلے سال کے آئی فون 17 پرو (1,099 ڈالر) اور پرو میکس (1,199 ڈالر) سے 100 ڈالر زیادہ ہے۔ دونوں ماڈلز میں پہلی بار 2 ٹی بی اسٹوریج کا آپشن بھی شامل کیا گیا ہے۔ پری آرڈر 12 ستمبر سے شروع ہوں گے اور فونز 18 ستمبر سے دستیاب ہوں گے۔
بیٹری اور چارجنگ ایپل کے ہارڈ ویئر انجینئرنگ کے نائب صدر رچ ڈنہ (Rich Dinh) نے بتایا کہ آئی فون 18 پرو 15 منٹ میں 50 فیصد چارج ہو سکتا ہے اور صرف پانچ منٹ کی چارجنگ سے تقریباً چھ گھنٹے ویڈیو پلے بیک فراہم کر سکتا ہے۔آئی فون 18 پرو اپنی چھوٹی سائز کے باوجود پچھلے آئی فون 17 پرو میکس جتنی بیٹری لائف رکھتا ہے۔
ایپل کے مطابق عام استعمال میں 18 پرو تقریباً 24 گھنٹے اور 18 پرو میکس تقریباً 30 گھنٹے تک چل سکتا ہے۔ ویڈیو پلے بیک میں پرو ماڈل تقریباً 36 گھنٹے جبکہ پرو میکس ریکارڈ 45 گھنٹے تک پہنچ جاتا ہے۔
اہم خصوصیات (آئی فون 18 پرو اور پرو میکس) میں نئی A20 پرو(2 نینو میٹر پروسیس) چپ استعمال کی گئی ہے،جو بہتر کارکردگی اور تھرمل مینجمنٹ فراہم کرتی ہے۔
مزیدی پڑھیں:مکہ دفاعی معاہدے کا امتحان، پاکستان سعودی دفاع کیلئے کردارادا کریگا، دفاعی تجزیہ کار
اس میں 48 میگا پکسل مین فیوژن کیمرہ variable apertureکے ساتھ یہ سالوں میں سب سے بڑی کیمرہ اپ گریڈ ہے۔یہ موبائل فون بلیک، سلور، گلیشیئر اور نئے برگنڈی رنگ میں دستیاب ہوگا۔













جمعرات 10 ستمبر 2026 

