تیونس میں ایرانی سفارتخانے نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بنانے کے لیے بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کی مشہور میم کا سہارا لے لیا۔
ایرانی سفارتخانے نےسرکاری ایکس اکاؤنٹ پر یہ میم اس وقت شیئرکی جب ایران نے آبنائے ہرمز کے قریب ایک امریکی ڈرون آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ کیا۔
ایرانی سفارتخانے نے 2011 کی بالی ووڈ فلم ’ہے بے بی‘ سے اکشے کمار کی تصویر پر مبنی میم شیئر کی، جس میں طنزیہ انداز میں لکھا گیا،ایک ڈرون آبدوز کھو گئی،تیل کی قیمت 100 ڈالرز کے قریب، انتخابات قریب ہیں، ٹرمپ کیا حال ہے؟
مزید پڑھیں:ایران جنگ جنوری 2029 تک جاری رہنے کا خدشہ، امریکی حکام
میم میں اکشے کمار کے طنزیہ و شرارتی تاثرات کو استعمال کرتے ہوئے ڈرون آبدوز کے معاملے کو مزاحیہ انداز میں پیش کیا گیا ہے۔













جمعرات 10 ستمبر 2026 

