ایران کا جوہری معاملہ سلامتی کونسل کو بھیجنے کی قرار داد منظور، روس اور چین کی مخالفت

Calender Icon جمعرات 10 ستمبر 2026

ایران، روس اور چین کی مخالفت کے باوجود بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی نے ایران کیخلاف قرارداد منظور کرلی۔

امریکا، برطانیہ، فرانس اور جرمنی کی جانب سے آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرز کے سامنے ایران کیخلاف پیش قرارداد کے حق میں 23 اور مخالفت میں 3 ووٹ آئے جبکہ 8 اراکین غیر حاضر رہے۔

قرارداد میں آئی اے ای اے کے سربراہ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ ایران کیخلاف نئی اور پرانی قراردادیں اور اپنی تازہ رپورٹ سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھیجے۔

ایرانی وزارتِ خارجہ نے آئی اے ای اے کی قرارداد پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آئی اے ای اے کے فیصلے سے امریکا اوریورپ کو کچھ حاصل نہیں ہوگا، امریکا اور یورپ جوہری عدم پھیلاؤ کے نظام کو نقصان پہنچائیں گے۔

دوسری جانب ایران، روس اور چین نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق معاملات صرف مذاکرات کے ذریعے حل کیے جائیں، ایرانی جوہری پروگرام کے مسئلے کا حل صرف بات چیت اور سفارتی ذرائع سے نکالا جائے۔

مزید پڑھیں:سرکاری ملازمتوں کیلئے عمر کی حد میں عمومی رعایت کا نوٹیفکیشن جاری

ایران کے خلاف حملے اور دھمکیاں فوری طور پر بند کی جائیں، ایرانی جوہری معاملہ سلامتی کونسل کو بھیجنے کا کوئی قانونی جواز نہیں۔