پی ٹی آئی احتجاج، اسلام آباد کی اہم شاہراہوں پر کنٹینرز پہنچا دیئےگئے

Calender Icon منگل 15 ستمبر 2026

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کی جانب سے احتجاج کی کال کے بعد اسلام آباد میں سیکیورٹی انتظامات سخت کردیئے گئے۔

ڈی چوک سمیت شہر کی اہم شاہراہوں اور حساس مقامات کے راستے بند کرنے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں، جبکہ مختلف مقامات پر کنٹینرز پہنچا دیئے گئے ہیں۔

اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس نے احتجاج کے پیش نظر اضافی سیکیورٹی اقدامات شروع کردیئے ہیں۔ احتجاجی مظاہرین کو ڈی چوک تک پہنچنے سے روکنے کیلئے مختلف مقامات پر کنٹینرز نصب کیے جائیں گے۔

اسلام آباد کے داخلی اور خارجی راستوں پر بھی سیکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی بڑھا دی گئی ہے، جبکہ اہم سرکاری عمارتوں اور حساس مقامات کے اطراف بھی سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:ملکی تاریخ میں پہلی بار ڈالر ذخائر 26 ارب، اسٹیٹ بینک کے 21 ارب ڈالر سےمتجاوز

وفاقی انتظامیہ کی جانب سے اہم شاہراہوں پر کنٹینرز لگا کر راستے بند کرنے کی بھی تیاری کی جارہی ہے۔