ایران، محسن نقوی، سکندر مومنی ملاقات، خطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال

Calender Icon پیر 21 ستمبر 2026

تہران : وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ایران کے دورے پر پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے ہم منصب سکندر مومنی سے ملاقات کی جس دوران پاک ایران دو طرفہ تعلقات اور خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں جاری تعاون پر پیشرفت کا جائزہ لیاگیا جبکہ ایرانی وزیرداخلہ نے علاقائی امن واستحکام کیلئے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی کاوشوں کا شکریہ ادا کیا ۔

مزید پڑھیں:کرکٹر محمد رضوان کی NCCIA انکوائری کیخلاف درخواست مسترد، فیصلہ جاری

انہوں نے مزید کہا کہ خطے میں قیام امن کیلئے پاکستان کی مسلسل کاوشوں کے شکرگزارہیں،پاکستان کا حالیہ دورہ بہت مفید رہا۔ محسن نقوی نے کہا کہ آنے والے وقت میں دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔