سول لائن تھانے کی حدود لاہوری محلے میں موٹر سائیکل سوار تین نامعلوم مسلح افراد کی کار پر اندھا دھند فائرنگ(firing) سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق حملہ آور فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے، فائرنگ کے نتیجے میں کار میں سوار چاروں افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔
حملہ آوروں کی جانب سے فائرنگ کے واقعے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی، پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دیں۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے فائرنگ سے 4 افراد کے قتل پر نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ قتل میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری ہر صورت یقینی بنائی جائے۔
مزید پڑھیں:پاکستان ٹیم کے بولنگ کوچ ایشلے نوفکے نے استعفیٰ دے دیا
وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت کی کہ لاڑکانہ میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں، علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔ آئی جی پولیس واقعے کی تحقیقات اور امن و امان کی صورتحال سے متعلق رپورٹ پیش کریں۔













بدھ 23 ستمبر 2026 

