پاکستان ٹیم کے بولنگ کوچ ایشلے نوفکے نے استعفیٰ دے دیا

Calender Icon بدھ 23 ستمبر 2026

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آسٹریلوی بولنگ کوچ ایشلے نوفکے(Ashley Noffke) نے استعفیٰ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق ایشلے نوفکے پاکستانی ٹیم کے ساتھ بولنگ کوچ اور معاون کوچ کی ذمہ درایاں نبھارہے تھے۔

وہ ایشین گیمز میں مینز کرکٹ ٹیم کےساتھ ہوں گے جو ان کی آخری اسائنمنٹ ہے۔

پی سی بی نے ایشلے نوفکے کی جگہ نئے بولنگ کوچ کے لیے اشتہار دے دیا جس کے لیے لیول تھری کورس اور پانچ سالہ تجربے کی شرط رکھ گئی ہے۔

اس سے پہلے ٹیسٹ ٹیم کے بولنگ کوچ عمر گل کو بھی لارڈز ٹیسٹ ختم ہونے کے بعد عہدے سے ہٹایا جا چکا ہے۔

مزیدپڑھیں:اسلام آباد میں اڑھائی سالہ لاپتہ بچی مبینہ زیادتی کے بعد قتل، ملزم گرفتار

دوسری جانب نیدرلینڈز نے ایشلے نوفکے کو اپنی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کرنے کا اعلان کردیا ہے۔