اسلام آباد: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے موسمیاتی خطرات سے نمٹنے کے حکومتی اقدامات پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کے باعث شدید خطرات کا سامنا ہے۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ سیلاب سے بنیادی ڈھانچے اور آبادیوں کو پہنچنے والے نقصانات نمایاں ہیں، آفات سے نمٹنے کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قبل از وقت انتباہ کے نظام کو بہتر بنانا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، موسمیاتی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو مؤثر بنانے کی ضرورت ہے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ بیرونی مالی معاونت کے ساتھ ملکی وسائل کو متحرک کرنا ناگزیر ہے، مالیاتی گنجائش کو مستحکم رکھنا موسمیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے ذریعے مالی وسائل کے حصول کے اقدامات جاری ہیں، بین الاقوامی کیپٹل مارکیٹس کے ذریعے بھی مالی وسائل کے حصول پر کام جاری ہے۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ عالمی موسمیاتی فنڈز موسمیاتی فنانسنگ تک رسائی آسان بنائیں، گرین کلائمیٹ فنڈ اور لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کے طریقۂ کار کو آسان بنانا ہوگا۔
مزید پڑھیں:وفاق کا سول ایوارڈز کے موجودہ نظام وطریقہ کار پر نظرثانی کا فیصلہ
انہوں نے کہا کہ موسمیاتی فنانسنگ تک رسائی کو تیز کرنا ہوگا، آفات سے نمٹنے، موافقت اور بحالی و تعمیرِ نو کے لیے مالی وسائل ضروری ہیں۔













بدھ 23 ستمبر 2026 

